جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل

 جھگڑے اور فائرنگ کے واقعات میں تین افراد قتل

لاڑکانہ، اندرون سندھ (بیورو رپورٹ، نمائندگان دنیا) لاڑکانہ کے قریب تھانہ تعلقہ کی حدود درگاہ یوسف شاہ جیلانی موڑ پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاؤں کانڈیرو مغیری کے رہائشی 46 سالہ محنت کش اصغر علی مغیری کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

کرم پور سے نمائندے کے مطابق تھانہ کوٹ شاھو کی حدود کچے کے علاقے میں جتوئی قبیلے اور بڈانی برادری کے گروہوں میں درمیان دیرینہ تنازعے پر تصادم کے دوران فائرنگ سے رضا محمد بڈانی نامی شخص قتل ہوگیا۔ محراب پور میں مٹھیانی تھانے کی حدود مٹھیانی شہر کے راجپوت محلے میں گھریلو تنازعے پر تلخ کلامی کے بعد رٹیائرڈ فوجی علی نواز راجپوت نے اپنے ذہنی معذور بیٹے گل شیر راجپوت کو پستول سے گولی مار کر قتل کر دیا اور واردات کے بعد مٹھیانی پولیس تھانہ میں پیش ہوکر گرفتاری دے دی۔  نوشہرو فیروز کے کچے کے علاقے میں بھاگو ڈیرو تھانہ کی حدود میں درخت سے پھندا لگی لاش ملی ،قتل مخبری، دشمنی پر کیا گیا ہے یا خودکشی ہے ،ایک سوالیہ نشان ہے ،بھاگو ڈیرو پولیس کے مطابق لاش کو شناخت کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا، قیاس آرآئیاں یہ ہیں کہ یہ لاپتا محمد صالح مہیسر کی لاش ہے۔ پھل تھانہ کی حدود میں معافی فقیر اسٹاپ پر نوشہرو فیروز کی عدالت میں سماعت کے لئے جانے والی لاشاری برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا جس میں حق نواز اور پیاس علی لاشاری زخمی ہوگئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں