9سالہ بچی سے زیادتی پولیس کارروائی شروع
شجاع آباد( سٹی رپورٹر) ملزم نے 9 سالہ بچی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنا ڈالا ریسکیو 1122 نے اطلاع ملنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال شجاع آباد منتقل کر دیا گیا ۔
ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں زیادتی ثابت تھانہ سٹی پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ۔تفصیلات کے مطابق چاہ میرن والا بستی ڈبہ کے رہائشی ظفر کی کم سن معصوم سالہ بچی توڈر پور بستی بکاڑو میں اپنے پھپھو کے گھر آئی ہوئی تھی کہ لیموں توڑنے گئی وہاں نامعلوم شخص نے معصوم بچی کو زبردستی زیادتی کا نشانہ بنا دیا بچی کے شور واویلا پر اہل علاقہ کے آنے پر ملزم نقاب لگا کر کھیتوں میں فرار ہو گیا ۔