ملزمالکان نے کالونی کا گنداپانی سرکاری سکیم میں چھوڑ دیا

ملزمالکان نے کالونی کا گنداپانی سرکاری سکیم میں چھوڑ دیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر )بااثر ملزمالکان نے رہائشی کالونی کے سیوریج کا گنداپانی حکومت پنجاب کی تین مرلہ سرکاری سکیم میں چھوڑ دیا۔۔۔

الاٹیز پریشان۔الاٹیز نے الزام عائد کیا ہے کہ ملز مالکان نہ صرف ہماری کالونی میں گندا پانی چھوڑ رہے ہیں بلکہ ہماری کالونی کی زمین پر بھی قبضہ کرلیا ہے ۔تفصیلات کیمطابق تھرمل بائی پاس کے قریب پنجاب حکومت کی جانب سے 3 مرلہ سکیم میں سینکڑوں غریب شہریوں کو قسطوں پر پلاٹ الاٹ کیے گئے تھے جہاں تعمیرات کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے مگر بااثر افراد کی ملکیتی مقامی ملز نے اپنی رہائشی کالونی کے سیوریج کے گندے پانی کی تین مرلہ سکیم کے پلاٹوں میں نکاسی کررکھی ہے جس سے جگہ جگہ جوہڑ بن چکے ہیں،علاقے میں تعفن پھیل چکا ہے ،مچھروں کی افزائش ہورہی ہے ، آبادکاری میں شدید مشکلات کا سامناہے ۔الاٹیز کا الزام ہے کہ بااثر ملز انتظامیہ نے تین مرلہ سکیم کی کچھ زمین پرقبضہ بھی کر رکھا ہے جس کی وجہ سے کافی تعداد میں الاٹیز اپنی جمع پونجی سے حاصل کیے گئے پلاٹ سے محروم ہوجائینگے ۔انہوں نے تین مرلہ سکیم کی زمین واگزار کرانے اور سکیم میں ملزکے سیوریج کے پانی کی نکاسی بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں