مسلح افواج کا ڈیموں کی تعمیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان

راولپنڈی: (دنیا نیوز) تینوں مسلح افواج کے جوان اور افسر اپنی تنخواہ میں سے دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں حصہ ڈالیں گے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے ملک میں ڈیموں کی تعمیر کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق بری فوج، نیوی اور ایئر فورس کے جوان اپنی ایک دن کی تنخواہ جبکہ تینوں مسلح افواج کے افسران اپنی دو دن کی تنخواہ دیامیر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کی تعمیر کیلئے دیں گے۔ پاک آرمی کے افسر اور جوان ڈیموں کی تعمیر کیلئے قائم اکاؤنٹ میں یہ رقم جمع کرائیں گے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں