اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کی تیاری، وزیراعظم کا اتحادی جماعتوں کیلئے ظہرانہ

پاکستان

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت مخالف بیانیے اور اپوزیشن تحریک سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی کی تیاری کے لئے وزیراعظم کی جانب سے اتحادی جماعتوں کیلئے ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اتحادی جماعتوں دیئے گئے ظہرانے میں ایم کیو ایم، جی ڈی اے، بی اے پی کا وفد شریک ہے، شیخ رشید بھی وزیراعظم کے ظہرانے میں موجود ہیں، ظہرانے میں موجودہ سیاسی صورتحال اور اپوزیشن کی تحریک پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پرویز الٰہی، طارق بشیر چیمہ سمیت ق لیگ کے ارکان اسمبلی نے وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت نہیں کی۔ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا مسلم لیگ ق کی قیادت کے تحفظات ہیں، ہمارے تحفظات کا ازالہ نہیں کیا گیا، فیصلہ سازی کے کسی عمل میں شریک نہیں کیا گیا، مشاورت کی جاتی ہے نہ ہی کسی فیصلے پر اعتماد میں لیا جاتا ہے۔

طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا وزیراعظم ہر ہفتے لاہور آتے ہیں کبھی مشاورتی عمل میں شریک نہیں کیا، ق لیگ وزیراعظم کیلئے اہم نہیں تو پھر ظہرانے میں جا کر کیا کرنا، لوکل باڈیز ایکٹ اور اس سے جڑے اقدامات میں اعتماد میں نہیں لیا گیا، کسانوں کے معاملات پر بھی اعتماد میں نہیں لیا گیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں