آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا

لاہور: (دنیا نیوز) چکی کا آٹا بھی غریب کی پہنچ سے دور ہونے لگا، آٹا چکی ایسوسی ایشن نے آٹے کی قیمت میں 10 روپے فی کلو کا اضافہ کر دیا۔

ترجمان لاہور آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت آسمان سے باتیں کر رہی ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم مہنگی ہونے کی وجہ سے آٹا مہنگا کرنا پڑا، آج سے چکی آٹے کا ریٹ 160 سے بڑھا کر 170 روپے فی کلو کر دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکی کے آٹے کی قیمت میں 20 روپے فی کلو کا اضافہ ہوچکا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں