آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں: وزیراعظم

اسلام آباد: (دنیانیوز) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئندہ بجٹ میں عوامی ریلیف کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر مملکت برائے خزانہ عائشہ غوث پاشا نے ملاقات کی ، وزیر مملکت نے وزیر اعظم کو آئندہ بجٹ پر پیش رفت، عوامی ریلیف اور ملکی مجموعی اقتصادی صورتحال کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیرا عظم شہباز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت کو مشکل حالات سے استحکام کی طرف لے کر آئے، مشکلات کے باوجود معاشی ٹیم نے معیشت کے استحکام کیلئے محنت جاری رکھی جو لائقِ تحسین ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی تاریخ کے سب سے بڑے سیلاب میں متاثرین کو مالی مدد و بحالی کی مد میں بڑا ریلیف پیکیج دیا ، تیل کی قیمتوں میں کمی کے اثرات کو عام آدمی تک پہنچانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں