ضرب عضب کی طرح اکانومی پر بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے: حفیظ پاشا

لاہور: (دنیا نیوز) ماہر معاشیات حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ جس طرح ضرب عضب پر اتفاق رائے ہوا اسی طرح اکانومی کے حوالے سے بھی اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

دنیا نیوز کے پروگرام "نقطہ نظر" میں اظہار خیال کرتے ہوئے حفیظ پاشا نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے آئی پی پیز کو ایک ارب ڈالر دینے کا پریشر آ سکتا ہے، جس نہج پر حالات ہیں پریشانی والی بات ہے، برآمدات کو روکنے سے انڈسٹریز بری طرح متاثر ہوئی ہیں، بے روزگار افراد کی شرح 11 فیصد ہو چکی ہے، غربت کی لکیر سے 10 کروڑ لوگ نیچے جا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ 1971 میں بھی ایسے حالات نہیں تھے، حکومت کو سیاسی کشمکش کو ختم کر کے بیٹھنا ہو گا، اس سال قرضوں کے سود پر 5 ہزار 200 ارب ادا کرنے ہیں، اگلے سال سود کی رقم 8 ہزار 400 ارب دینا ہو گی، ہر چیز آؤٹ آف لمٹ ہوتی جا رہی ہے، مجھے بتا دیا جائے ہمارا پیارا ملک کیسے چلے گا، پاورٹی گیپ 2 ہزار 100 ارب تک پہنچ گیا ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں