زراعت میں جدت لانے کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں: وزیر اعظم شہباز شریف

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ طارق بشیر چیمہ نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا ہے کہ پاکستان کو غذائی لحاظ سے خود کفیل بنانے کیلئے زراعت میں جدت لانے کیلئے اقدامات یقینی بنا رہے ہیں، حکومت نے کماد، کپاس اور گندم کی بہترین امدادی قیمت سے کسانوں کو ان کا معاوضہ یقینی بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں ٹویوٹا کی ہائی برڈ گاڑی کی پیداوار خوش آئند ہے: وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ حکومت آئندہ بجٹ میں معیاری بیج، ٹیوب ویلز کی سولرائزیشن اور مشینری کی فراہمی کیلئے وسائل مختص کر رہی ہے، حکومت زرعی پیداوار کی ویلیو ایڈیشن کیلئے کسانوں کے ساتھ مل کر اس شعبے میں سرمایہ کاری کرے گی۔

علاوہ ازیں وزیر اعظم شہباز شریف نے چیئرمین ایف بی آر کو تمباکو کی غیر قانونی فروخت روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 15 جولائی تک تمباکو کے تمام کارخانوں میں ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم کی تنصیب یقینی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر ترکیہ کا دورہ کریں گے

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ سگریٹ کی سمگلنگ بھی روکی جائے ، کسی کو بھی ملکی خزانے کو نقصان نہیں پہنچانے دیں گے، سمگلنگ اور ٹیکس چوری کر کے سگریٹ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں