وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے قومی اقتصادی کونسل کا اہم اجلاس کل (6 جون) طلب کر لیا۔

وزیراعظم کی زیرصدارت ہونے والے قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں نئے مالی سال کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا جائے گا، اجلاس میں وفاقی وزراء اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ شریک ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ 2659 ارب روپے تجویز کیا گیا ہے، اجلاس میں وزراء اعلیٰ اور حکام اپنے اپنے ترقیاتی بجٹ پر بریفنگ دیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی ترقیاتی پروگرام کے تحت 1100 ارب روپے اور صوبوں کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 1559 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں