دودھ کی قیمتوں کا تعین: کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کر لیا

کراچی: (دنیا نیوز) دودھ کی قیمتوں کے تعین کے لیے کمشنر کراچی نے اجلاس طلب کر لیا۔

ڈیری فارمرز کی جانب سے دودھ کی قیمت میں من مانے 10 روپے فی لٹر اضافے پر کمشنر کراچی نے بھی دودھ کی قیمت کے تعین کیلئے 7 جون کو اجلاس طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں: بجٹ 2023-24: وزارت صحت کے 38 منصوبوں کیلئے 12 ارب مختص

شہر قائد میں سرکاری قیمت سے 40 سے 50 روپے مہنگے داموں دودھ کی فروخت جاری ہے، ضلعی انتظامیہ منافع خوروں کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہے۔

واضح رہے کہ شہر میں فی لٹر دودھ 220 سے 230 روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے فی لٹر دودھ کی سرکاری قیمت 180 روپے مقرر کی گئی تھی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں