وزیر اعظم سے چیئرمین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حافظ نعمان کی ملاقات

لاہور: (دنیا نیوز) وزیر اعظم شہباز شریف سے چیئرمین لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی حافظ نعمان نے ملاقات کی۔

ملاقات میں وزیر اعظم شہباز شریف کو بجلی کی طلب و ترسیل اور بجلی چوری کے سدباب کیلئے لیسکو کے اٹھائے گئے اقدامات سے آگاہ کیا گیا۔

چیئرمین لیسکو نے وزیر اعظم کے سولرائزیشن کے منصوبے پر لیسکو کی حدود میں عملدرآمد، باالخصوص گرڈز سٹیشنز کی سولرآئزیشن کے حوالے سے بھی بریف کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں