بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں تیز، دو ہفتوں میں 2300 سے زائد افراد گرفتار
اسلام آباد: (دنیا نیوز) بجلی چوروں کے خلاف پاور ڈویژن اور انتظامیہ کی کارروائیاں تیزی سے جاری ہیں۔
سیکرٹری پاور ڈویژن کے مطابق گزشتہ 15 روز کے دوران ملک بھر میں بجلی چوروں پر 15 ہزار 47 مقدمات درج جبکہ 2 ہزار 301 بجلی چوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اب تک بجلی چوروں سے 7 ارب 88 کروڑ روپے کی ریکوری کی جا چکی ہے۔
Anti-Power Theft Campaign Update:
— Rashid Langrial (@Rashidlangrial) September 23, 2023
PKR 7.88 billion recovered.
This campaign is not about fines and recovery; it is about modifying the free-lunch behaviour.
Real payoff will be measurable by middle of next month due to limitation of monthly billing and payment cycle. pic.twitter.com/S6QmatiyOg
رپورٹ کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی کارکردگی بہترین رہی ہے جہاں 5 ہزار 878 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 471 گرفتاریاں اور 2 ارب روپے سے زائد رقم ریکور کی گئی۔
ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 3 ہزار 889 مقدمات میں 689 افراد کو گرفتار کیا، ٹرائبل ایریا الیکٹرک سپلائی کمپنی نے گزشتہ 15 روز میں 8 بجلی چوروں کو گرفتار جبکہ 37 مقدمات درج کئے۔