پولٹری ایکٹ پنجاب بھر کے پولٹری سیکٹرز کے لئے لازمی ہو گا: ابراہیم حسن مراد

لاہور: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کے پولٹری سیکٹرز کے لئے پولٹری ایکٹ لازمی ہو گا، اس مقصد کے لیے پی پی اے کے ساتھ میٹنگ منعقد کی جائے۔

صوبائی وزیر لائیو سٹاک ابراہیم حسن مراد کے زیر صدارت پولٹری ڈویلپمنٹ بارے اجلاس ہوا، اجلاس میں انہوں نے کہا پولٹری ایکٹ کے حوالے سے میڈیا پر اشتہار دیا جائے، پی آر آئی گوشت اور انڈوں کے لیے مرغی کی مقامی نسلوں پر کام کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ پی آر آئی فیلڈ میں تیار کی جانے والی نئی نسلوں کی صلاحیت کو تلاش کرنے کے لئے بھی کام کرے گی، پولٹری سیکٹرز کے لئے قابل اعتماد ڈیٹا بیس تیار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں