وزارت خزانہ کی معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری

لاہور: (دنیا نیوز) وزارت خزانہ نے معاشی اعشاریوں پر مبنی ماہانہ اقتصادی رپورٹ جاری کر دی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں مہنگائی کی شرح کم ہو کر 25.5 سے 26.5 فیصد تک متوقع ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اثر پہلے ہی مہنگائی پر آچکا ہے، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی کم ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مقامی صنعتوں کی پیداوار اور ملکی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، ڈالر کا ایکسچینج ریٹ مارکیٹ ریٹ کے مطابق مقرر کیا جا رہا ہے، سرکاری اداروں کے نقصانات کو بھی کم کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے دوران بجٹ اہداف پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی سے اکتوبر کے دوران برآمدات میں 1.1 فیصد اضافہ ہوا، اسی عرصہ کے دوران ملکی درآمدات میں 20.1 فیصد کمی ہوئی، ایف بی آر کی ٹیکس وصولیوں میں 27.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں