پاکستان، ترکیہ کا او آئی سی ممالک سے تجارتی معاہدے کے نفاذ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان اور ترکیہ کے وزرا تجارت کے مذاکرات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، دونوں ممالک نے او آئی سی ممالک کے درمیان تجارت کے فروغ کی طرف بڑا قدم ‏اٹھا لیا۔

وزیر تجارت گوہر اعجاز کے مطابق او آئی سی ممالک سے تجارتی ترجیحی نظام کے معاہدے کے نفاذ کو حتمی شکل دینے پر اتفاق کرلیا، معاہدے کے نفاذ سے پاکستان کی حقیقی اقتصادی صلاحیت سے فائدہ اٹھایا جا سکے گا، باہمی تعاون سے پاک ترک تجارت کو بڑھانے کا بھی عزم کیا گیا۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ ترک وزیر ڈاکٹر عمر بولات سے ملاقات میں اقتصادی تعلقات پر توجہ مرکوز کی گئی، پاکستان کی او آئی سی ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ ہو گا، پاک ترک تعلقات کو باہمی انحصار کی صورت میں مزید تقویت ملے گی، ترک ہم منصب کو SIFC کی سرمایہ کاری کو آسان بنانے کے کردار بارے آگاہ کیا۔

کامک کے 39 ویں وزارتی اجلاس میں وزیر تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز اور ترک ہم منصب کے درمیان ملاقات ہوئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں