آئندہ بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے ہونے کا امکان

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وفاق کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ کا حجم 16500 ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

آئندہ مالی سال کے بجٹ میں مالیاتی خسارے کا ہدف 9000 ارب روپے اور ٹیکس وصولیوں کا ہدف گیارہ ہزار ارب روپے مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ ذرائع کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان آئندہ مالی سال کے اہداف پر اصولی اتفاق ہوا ہے تاہم اہداف کو حتمی شکل بجٹ سازی کے موقع پر دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر بیرون ملک دورے سے واپسی پر اگلے ہفتے آئی ایم ایف ٹیم کے ساتھ اجلاس کریں گی جس میں آئی ایم ایف ٹیکنیکل ٹیم کی سفارشات کا جائزہ لیا جائے گا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں