ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال تک قید ہو گی: چیئرمین اوگرا

لاہور: (ویب ڈیسک) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کے چیئرمین مسرور خان کا کہنا ہے ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر 10 سال تک قید ہو گی۔

مسرور خان نے ایف پی سی سی آئی میں ایل پی جی سٹیک ہولڈرز سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں توانائی کا 1.3 فیصد ذریعہ ایل پی جی ہے، ملکی گیس 3 ارب ایم ایم ایس ایف ڈی رہ گئی ہے، ملک میں 28 لاکھ سلنڈرز کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل پی جی سلنڈرز کا معیار چیک کرنے کے لئے لیبارٹری لگائیں گے، ایل پی جی قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے اور 10 سال تک قید ہو گی۔

اس موقع پر ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے رکن تیمور خان نے کہا کہ 450 فیکٹریاں غیر معیاری سلنڈر بنا رہی ہیں، کیا اوگرا نے کبھی فیکٹریوں پر چھاپہ مارا ہے؟ چند سال میں ایل پی جی کا استعمال 3 گنا ہو جائے گا، گوجرانوالہ فیکٹریز کا دورہ کیا تو وہ جنازے کا بہانہ بنا کر فیکٹریز بند کر گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں