ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1300 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 18 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونا 1 ہزار 114 روپے کم ہوکر 1 لاکھ 86 ہزار 986 روپے کا ہوگیا جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 9 ڈالر کم ہوکر 2028 ڈالر فی اونس ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملکی میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ساتھ 4200 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں