سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈ پر ریکارڈ قائم، ہنڈرڈ انڈیکس 66 ہزار کی سطح عبور کر گیا

کراچی: (دنیا نیوز) سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے پاکستان سٹاک مارکیٹ میں روز بروز ریکارڈ قائم ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی ہے، سٹاک مارکیٹ پہلی بار 66 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گئی ہے۔

سٹاک مارکیٹ میں 1505 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس 66 ہزار 223 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ملکی معیشت میں سٹاک مارکیٹ کا کلیدی کردار ہے: انوار الحق کاکڑ

یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان سٹاک مارکیٹ 64 ہزار 718 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں