سٹیٹ بینک اور پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیا

کراچی: (دنیا نیوز) سٹیٹ بینک آف پاکستان اور پاکستان سٹاک ایکسچینج نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
سٹیٹ بینک کے مطابق حکومت پاکستان نے 31 مارچ سے 2 اپریل تک عید الفطر کی عام تعطیل کا اعلان کیا، تمام بینکس اور مالیاتی ادارے 31 مارچ 2025 سے 2 اپریل تک بند رہیں گے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ 31 مارچ سے 2 اپریل تک بند رہے گی۔