پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ ،لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے: پاور ڈویژن کا دعویٰ
اسلام آباد :(دنیا نیوز) پاورڈویژن نے دعویٰ کیا ہے کہ پن بجلی کی پیداوار میں اضافہ کے ساتھ لوڈ شیڈنگ میں کمی ہوئی ہے۔
وفاقی دارالحکومت سے جاری پاور ڈویژن کے بیان کے مطابق پانی کے اخراج میں اضافے سے اتوار کی رات پن بجلی پیداوار میں 2300 میگاواٹ بڑھی، کل رات لوڈ منیجمنٹ کا دورانیہ 6 گھنٹے سے کم ہو کر 2.5 اور 3 گھنٹے رہا۔
اِسی طرح کل رات ملک سے ڈیموں سے سے پانی کے اخراج میں اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر 30 ہزار کیوسک پانی ریلیز کیا گیا، گزشتہ رات 8 ہزار کیوسک پانی ریلیز ہوا تھا۔
زیادہ پانی کے اخراج سے کل رات 2300 میگاواٹ پن بجلی پیداوار میں اضافہ ہوا، گزشتہ رات پن بجلی کی پیداوار 1800 میگاواٹ تھی جو اتوار کی رات زیادہ پانی کے ریلیز کی وجہ سے 4100 میگاواٹ پر پہنچ گئی۔
دوسری جانب پاور ڈویژن کا مزید کہنا تھا کہ پن بجلی کے اضافہ سے ملک سے جنوب سے 400 میگاواٹ لانے میں بھی مدد ملی، پانی کی زیادہ ڈیمانڈ سے پن بجلی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، ایل این جی کی جلد دستیابی اور پن بجلی کی پیداوار بڑھنے سے لوڈ منیجمنٹ کا عاضی مسئلہ ختم ہو جائے گا۔