دورہ کیلئے پی سی بی اور آسٹریلیا رابطے میں ہیں: جارج بیلی

کرکٹ

سڈنی: (روزنامہ دنیا) نیشنل سلیکٹر کرکٹ آسٹریلیا جارج بیلی نے کہا ہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا دورے کو حتمی شکل دینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

ایک بیان میں جارج بیلی نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی کے انتظامات فول پروف ہیں۔ نیشنل سلیکٹر جارج بیلی کا کہنا ہے کہ جب کرکٹ آسٹریلیا دورے کی منظوری دے گا ٹیم کا اعلان کردیں گے۔

خیال رہے گزشتہ روز کرکٹ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم کے اعلان کے ساتھ دورہ پاکستان کی تیاریوں کی تصدیق بھی کی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے کہا تھا کہ ڈیوڈ وارنر اور مچل مارش سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں شامل نہیں ہیں، دونوں کرکٹرز دورہ پاکستان کی تیاری کی وجہ سے سیریز مس کریں گے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں