پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹی 20 آج کھیلا جائے گا

برمنگھم: (ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 ٹی 20 میچز کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ برمنگھم میں کھیلا جائے گا جو پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 6 بجے شروع ہو گا، ورلڈکپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان اور انگلینڈ بہترین کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بیٹر فخر زمان کا کہنا ہے کہ ٹیم تگڑی ہے کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

واضح رہے کہ سیریز کا پہلا ٹی 20 میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا، بارش کی وجہ سے ہیڈنگلے گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ ہو سکا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں