جوش بٹلر پاکستان کیخلاف تیسرے ٹی 20 کیلئے دستیاب نہیں

کارڈف: (دنیا نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان جوش بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلیں گے۔

پاکستان کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں 23 رنز سے کامیابی حاصل کرنے کے بعد انگلش کپتان جوش بٹلر چھٹی لے کر گھر روانہ ہوگئے ہیں، جوش بٹلر کی جگہ معین علی انگلش ٹیم کی کپتانی کی ذمہ داری نبھائیں گے۔

ذرائع کے مطابق انگلش کپتان اور اہلیہ کے ہاں تیسرے بچے کی ولادت متوقع ہے، جس کی وجہ سے وہ پاکستان کے خلاف منگل کو ہونے والے تیسرے میچ کیلئے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا، انگلش ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں