ٹیسٹ سیریز :ویسٹ انڈیز کا ساؤتھ افریقہ کیخلاف سکواڈ کا اعلان

جمیکا:(ویب ڈیسک ) ویسٹ انڈیز نے ساؤتھ افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ویسٹ انڈیز اور ساؤتھ افریقہ کے درمیان دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا آغاز 7 اگست سے ہوگا جبکہ سیریز ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی،دونوں ٹیموں کے درمیان ہونے والی ٹیسٹ سیریز کی میزبانی ویسٹ انڈیز ٹیم کرے گی۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ہوم سیریز لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے جس کی قیادت کریگ براتھویٹ کریں گے۔

کاؤنٹی چیمپئن شپ کے دوران گھٹنے کی چوٹ کا شکار ہونے والے کھلاڑی کیمار روچ بھی جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کے لیے واپسی کے لیے تیار ہیں، ٹیم کے ہیڈ کوچ کے مطابق فاسٹ باؤلر الزاری جوزف کو آرام دیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز جوشوا ڈا سلوا نائب کپتانی سنبھالیں گے۔

ویسٹ انڈیز سکواڈ

کریگ براتھویٹ ( کپتان )، جوشوا ڈا سلوا ( نائب کپتان ) ، ایلک ایتھاناز، کسی کارٹی، برائن چارلس، جسٹن گریویز، جیسن ہولڈر، کیویم ہوج، ٹیون املاچ ، شمر جوزف، میکائل لوئس، گڈاکیش موتی ، کیمار روچ، جے ڈن سیلز اور جومل واریکن ٹیم میں شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں