Roznama Dunya: دلچسپ تصویر نے فوٹو جرنلسٹ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا

دلچسپ تصویر نے فوٹو جرنلسٹ کو شہرت کی بلندیوں تک پہنچا دیا

facebook sharing button Share
twitter sharing button Tweet
whatsapp sharing button Share
sharethis sharing button Share

پیرس:(ویب ڈیسک ) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں جاری اولمپکس میں برازیل کے سرفر گیبرئیل میڈیا کی ہوا میں کھڑے سرف بورڈ کے ساتھ بنائی گئی دلچسپ تصویر نے فوٹو گرافر کو راتوں رات شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔

یہ تصویر سماجی رابطوں کی سائٹس پر اپ لوڈ ہونے کے بعد دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو گئی ، تصویر کو فرانسیسی میڈیا کے ایک فوٹو گرافر جیروم برویلیٹ نے اپنی کیمرے میں محفوظ کیا تھا۔

تصویر میں سرف بورڈ کے ساتھ نظر آنے والا کھلاڑی سرفر گیبرئیل میڈیا کا تعلق برازیل سے ہے جنہوں نے پیرس اولمپکس کے سرفنگ ایونٹ میں9.90سکورکرکے اولمپک مقابلوں میں ریکارڈ قائم کیا۔

وائرل ہونے والی تصویر بنانے والے فوٹوگرافر جیروم برویلیٹ نے اپنی گفتگو میں کہا کہ میں اپنے پیشہ ورانہ امور ادا کررہا تھا کہ اس دوران میں اس دلچسپ لمحے کو اپنے کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرنے میں کامیاب ہوگا اور میں نے  اچھی تصویر سمجھ کر اسے اپنی خبررساں ایجنسی کو بھیجی۔

جیروم کا مزید کہنا تھا کہ یہ میری توقعات سے بالکل برعکس تھا کہ یہ تصویر لوگوں میں بے حد مقبول ہو جائے گی اور لوگ میری بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے، میرے لیے یہ لمحہ  کک آؤٹ  ہے اور میں اس کا جشن منارہا ہوں۔

واضح رہے سوشل میڈیا پر اس دلچسپ تصویر کے حوالے سے صارفین مختلف تبصرے کررہے ہیں ،کئی صارفین تو اسے2024 کی بہترین تصویر بھی قرار دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں