میری کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہو تو حقیقی خوشی ملتی ہے: میر حمزہ
فیصل آباد: (ویب ڈیسک) قومی فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ میری کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہو تو حقیقی خوشی ملتی ہے۔
چیمپئنز کپ میں ڈولفنز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باؤلر میر حمزہ نے کہا ہے کہ ریڈ بال کے منجھے ہوئے کرکٹرز کیلئے وائٹ بال کرکٹ میں باؤلنگ کرانا مشکل نہیں ہوتا کیوں کہ ریڈ بال کا تجربہ یہ بتا دیتا ہے کہ کب، کہاں اور کسے کس طرح باؤلنگ کرانی ہے۔
میر حمزہ نے کہا کہ جب میری کارکردگی سے ٹیم کو فائدہ ہوتا ہے تو حقیقی خوشی ملتی ہے، حالیہ میچوں میں میرا ردھم اچھا رہا اور وکٹیں بھی ملی ہیں مگر بدقسمتی سے ٹیم کامیابی حاصل نہیں کر پا رہی، کوشش ہوگی کہ بقیہ میچوں میں ٹیم کو جیت دلانے میں کردار ادا کروں۔