بابر نمبر ون پلیئر، ڈراپ نہیں کیا آرام دیا ہے: اظہر محمود
ملتان: (ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ محمود نے کہا ہے کہ بابر اعظم کو ڈارپ نہیں کیا گیا بلکہ آرام دیا گیا ہے اور وہ آرام کے بعد تازہ دم ہو کر آئیں گے۔
ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ بابر ہمارا نمبر ون پلیئر ہے، سلیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ آگے بہت کرکٹ آ رہی ہے تو بابر اعظم کو آرام دینے کا یہ بہترین وقت ہے، فاسٹ باؤلرز نسیم شاہ اور شاہین شاہ آفریدی بھی آرام کے بعد تازہ دم واپس آئیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا پلان تھا بنگلا دیش کے خلاف کیسی پچ بنانی ہے اور انگلینڈ کے خلاف کیسے، بہت سی چیزیں ہو رہی تھیں اور ذہنی طور پر آپ جتنا بھی کہیں کہ میں مضبوط ہوں مگر چیزیں اثر کر رہی ہوتی ہیں۔
اظہر محمود کا مزید کہنا تھا کہ انگلینڈ کی ٹیم بہت فٹ ہے اور جب آپ فٹ ہوں تو موسم تنگ نہیں کرتا، امید ہے اس بار بال سپن ہوگا اور کوشش کریں گے پچ کو اپنے حق میں استعمال کریں۔