ٹی 20 سیریز: پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان دوسرا میچ آج

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹی 20 سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ رات 8 بجے لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پہلے ٹی 20 میں پاکستان نے بنگلادیش کو 37 رنز سے شکست دی تھی، پاکستان کو 3 میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

بنگلہ دیش کی ٹیم لٹن داس کی قیادت میں میدان میں اترے گی، آل راؤنڈر مہدی حسن نائب کپتان ہوں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں نجم الحسن شانٹو، پرویز حسین، رشاد حسین، سومیا سرکار، شمیم حسین، حسن محمود، شرفل الاسلام اور تنویر اسلام شامل ہیں۔

پاکستان کی ٹیم کو سلمان علی آغا لیڈ کریں گے جبکہ دیگر اہم کھلاڑیوں میں فخر زمان، صائم ایوب، حسن نواز،عرفان خان، محمد حارث، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، حسین طلعت، شاداب خان، حسن علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی 20 میچ یکم جون کو کھیلا جائے گا، سیریز کے تمام تین میچ لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہی کھیلے جائیں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں