ملتان ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کی کارروائی، بحرین جانیوالے مسافر سے 2 کلو ہیروئن برآمد

کرائم

ملتان: (دنیا نیوز) ایئر پورٹس سیکیورٹی فورس نے ملتان ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین ہیروئن اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق غیر ملکی ایئر لائن سے بحرین جانے والے مسافر سلیم خان کے سامان سے تین کروڑ روپے مالیت کی دو کلو ہیروئن برآمد ہوئی، جو اس نے سامان میں مہارت سے چھپا رکھی تھی، ملزم کو مزید کارروائی کے لئے اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں