نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- 1100 منصوبےمختلف وزارتوں کےتحت شروع کیےجارہےہیں،فوادچودھری
  • بریکنگ :- بھارت نےافغانستان میں بلین ڈالرزکی سرمایہ کاری کی مگرقسمت نےساتھ نہیں دیا،فواد
  • بریکنگ :- افغانستان میں بھارت کی ساری سرمایہ کاری ضائع ہوگئی،فوادچودھری
Coronavirus Updates

صوابی: درندگی کی انتہا، ایک سال سے کمرے میں بند خاتون بازیاب، تین ملزمان گرفتار

کرائم

صوابی: (دنیا نیوز) صوابی کے گاؤں درہ میں درندگی کی انتہاایک سال سے کمرے میں بند زنجیروں میں قید خاتون کو پولیس نے بازیاب کرلیا، پولیس نے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ڈی پی او صوابی محمد شعیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ خاتون کو سگے بھائیوں نے ایک سال سے زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کیا تھا، بھائیوں نے بہن کو نوکری سے روکنے اور خاوند کے خلاف کیس لڑنے کی وجہ سے قید کیا تھا۔ خاتون کی طلاق ہو چکی ہے۔

پولیس کے مطابق شوہر سے بچوں کے اخراجات کے سلسلے میں فیملی کورٹ سے رجوع کیا تھا تین ملزمان گرفتار ہیں جبکہ ایک کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا ۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں