نیوز الرٹ
  • بریکنگ :- کراچی:نسلہ ٹاورگرانےکےلیےضلعی انتظامیہ متحرک
  • بریکنگ :- نسلہ ٹاورکےتمام کنکشن منقطع کردیئےجائیں گے،ضلعی انتظامیہ
  • بریکنگ :- ایم ڈی واٹربورڈ،سی ای اوکےالیکٹرک،ایم ڈی سوئی گیس کوخط لکھ دیا گیا
  • بریکنگ :- کراچی:27 اکتوبرتک نسلہ ٹاورکےتمام کنکشن منقطع کیےجائیں،خط
Coronavirus Updates

لاہور: 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا

کرائم

لاہور: (دنیا نیوز) ہنجر وال میں 12 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا،، ملزم جمشید نے بچی کو زیادتی کا نشانہ بنایا، پولیس نے ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا۔

لواحقین کے مطابق کہ 12 سالہ بچی سے علاقہ میں موجود دکاندار نے زیادتی کی، بارہ سالہ بچی ٹیوشن پڑھ کر آرہی تھی۔ ملزم پہلے بھی آوازیں کستا تھا۔ پولیس موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کردی گئی،سی سی پی او لاہور غلام محمد ڈوگر کی ہدایت پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق ملزم جمشید نے ہنجروال کے علاقہ میں ویڈیو گیمز کی دوکان بنا رکھی ہے، ملزم نے بچی کو گلی سے اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنایا۔بچی کے شور مچانے پر ملزم نے بچی کو 5000 روپے دیے کہ وہ گھر جا کر نہ بتائے۔

ہنجروال پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم جمشید کو گرفتار کر لیا۔۔بچی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں