عثمان مرزا تشدد کیس: متاثرہ لڑکی اور لڑکے کے وارنٹ گرفتاری جاری

کرائم

اسلام آباد:(دنیا نیوز) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے عثمان مرزا تشدد کیس میں متاثرہ لڑکی اورلڑکے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے سیکٹر ای الیون میں لڑکا لڑکی تشدد اور بلیک میلنگ کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نے متاثرہ لڑکے اور لڑکی کی طلبی کے باوجود عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے، وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ متاثرین شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگ جائیں گے ۔ بعدازاں عدالت نے تشدد کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کردی ہے۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں