کراچی : سندھ رینجرزاور پولیس کی کارروائی، قتل و ڈکیتی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتار

کراچی : (دنیا نیوز) پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کر کے قتل اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزم گرفتارکرلیے ۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق جنجال گوٹھ میں پولیس اور رینجرز نے کارروائی کے دوران ملزمان عالم خان محسود اور عادل محسود کو گرفتار کرلیا ،  ملزمان سےاسلحہ و ایمونیشن اورمو ٹرسا ئیکل برآمد کرلی گئی ، ملزمان اقدام قتل، سٹریٹ کرائمز، ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان سندھ رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے  300سےزائد ڈکیتی اوراسٹر یٹ کر ائم کی وارداتوں میں ملو ث ہونےکااعتراف کیا ہے ۔

ترجمان کے مطابق ملزمان نےدسمبر 2022میں ہنگورہ گو ٹھ میں ڈ کیتی مزاحمت پرشہری کوقتل کیا، ملزمان نےفقیرہ گوٹھ میں ہسپتال کےسیکیورٹی گارڈ، جنجال گوٹھ میں شہری کوقتل کیا، گروہ کا سرغنہ شمس محسود ملزمان کو اسلحہ وایمو نیشن فراہم کرتا ہے۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں