کراچی : سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 ملزمان گرفتار

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے تھانہ شاہ لطیف ٹاؤن کی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم میں ملوث تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران گرفتار کئے جانے والے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ، چوری شدہ موبائل فونز اور دو موٹر سائیکلز بھی برآمد ہوئے ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی شناخت اعجازاحمد، سجاد اور رامس کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ملزمان کو دوران گشت ملیرندی قائد آباد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں