کراچی: سول ہسپتال میں نرس نے مریضہ کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا

کراچی: (دنیا نیوز) سول ہسپتال میں سٹاف نرس نے مریضہ کو بیہوشی کا انجیکشن لگا کر لوٹ لیا، انتظاميہ نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سےملزمہ کو پکڑ لیا۔

ملزمہ نے 17 مارچ کو سول ہسپتال کے کارڈیو وارڈ میں داخل مریضہ کو لوٹا تھا، متاثرہ خاتون نے سول ہسپتال انتظامیہ کو واقعے کے بارے میں شکایت کی تھی جس پر کارروائی کرتے ہوئے انتظامیہ ملزمہ تک پہنچ گئی، ملزمہ لیب کورٹ پہن کر ہسپتال آئی تھی۔

متاثرہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج پر پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کر لیا، گرفتار سٹاف نرس کے بیگ سے بیہوشی کے انجیکشن اور موبائل فون برآمد کر لیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں