پشاور: لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق

پشاور: (دنیا نیوز) لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہو گیا۔

ورثاء نے الزام لگایا ہے کہ ڈاکٹرز نے غلط آپریشن کیا جس کی وجہ سے بچہ جاں بحق ہوا ہے، لواحقین کی جانب سے لیڈی ریڈنگ ہسپتال کے سامنے شدید احتجاج کیا گیا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے واقعے پر کوئی موقف سامنے نہیں آیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ابھی تک رپورٹ درج کرنے کیلئے کسی نے رابطہ نہیں کیا، صورتحال کا جائزہ لے کر کارروائی کی جائے گی۔
 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں