خاتون کی نازیبا تصاویر حاصل کرکے ہراساں کرنے والا ٹک ٹاکر گرفتار

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی نازیبا تصاویر حاصل کرکے ہراساں کرنے والے ٹک ٹاکر کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق ملزم کا نام منظرعباس ہے، ایف آئی اے سائبر کرائم نے گرفتاری کے بعد ملزم کے قبضے سے قابل اعتراض مواد بھی برآمد کرلیا۔

ملزم نے خاتون کو شادی کا جھانسہ دے کر اس کی قابل اعتراض تصاویر حاصل کی تھیں، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں