ملزم نے ناراض بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی

بھلوال: (دنیا نیوز) شوہر کے ساتھ اختلافات جرم بن گیا، سفاک ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ناراض ہونے والی بیوی کو قتل کر دیا، مقتولہ 5 بچوں کی ماں تھی۔

دیووال کی رہائشی مقدس بی بی نے خلع کیلئے دعویٰ دائر کر رکھا تھا، خاتون گزشتہ 8 ماہ سے ناراض ہو کر میکے آئی ہوئی تھی، آج مقتولہ گھر سے نکلی تو خاوند نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ملزم نصر اقبال بیوی پر فائرنگ کر کے موقع سے فرار ہو گیا، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس کی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں