پشاور: نامعلوم افراد نے مسجد میں گھس کر عالم دین کو قتل کردیا

پشاور: (دنیا نیوز) بڈھ بیر میں نامعلوم افراد نے مسجد کے اندر گھس کر فائرنگ کرکے عالم دین کو قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق بڈھ بیر میں مسجد کے اندر فائرنگ سے مولانا محمد اطلس خان جاں بحق ہوگئے، واضح ہے کہ پشاور میں دو ہفتوں کے اندر چار علامہ کرام اورپیش امام مارے جا چکے ہیں ۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ قتل کے دعویداری 2 ملزمان پرکی گئی ہے، واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر رہے ہیں اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیں گے۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عالم دین مفتی احسان الحق کو قتل کر دیا گیا تھا۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں