کراچی: پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک، دوسرا زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) میاں والی کالونی میں پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پیرآباد کے علاقے میاں والی میں ڈاکو راہگیر سے لوٹ مار کررہے تھے اچانک پولیس کو دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی۔

پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرے کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا، ہلاک ملزم کی شناخت عمر جبکہ گرفتار ملزم کی شناخت عبداللہ کے نام سے ہوئی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ بمعہ ایمونیشن، 2 موبائل فونز ، پرس اور زیر استعمال موٹرسائیکل برآمد کرلی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں