رحیم یار خان: بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کرنے والا سفاک شخص گرفتار

رحیم یار خان: (دنیا نیوز) پولیس نے بیٹے پر انسانیت سوز تشدد کرنے والے سفاک شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق بیٹے پر چوری کا الزام تھا اور محلے داروں کی شکایات پر سفاک ملزم نے بیٹے کو زنجیروں اور رسیوں سے باندھ کر ویران گھر میں قید کر دیا تھا۔

زنجیر اور رسیوں سے بندھے نوجوان کی فوٹیج سامنے آگئیں، یہ افسوسناک واقعہ تھانہ ترنڈہ محمد پناہ کے علاقے فیض کالونی میں پیش آیا، پولیس نے بیٹے کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں