قومی کرکٹرز سے رشوت لینے پر ایس ایچ او سکرنڈ برطرف، 4 پولیس اہلکار گرفتار

نواب شاہ: (دنیا نیوز) ایس ایس پی شہید بینظیر حیدر رضا نے قومی کرکٹرز سے پولیس کی لوٹ مار کے واقعہ کا سخت نوٹس لے لیا۔

قومی کرکٹرز سے واقعہ میں ملوث 4 پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر کے لاک اپ کر دیا، گرفتار ہونے والے پولیس اہلکاروں میں اختر انڑ، اللہ ڈنو جمالی اور دیگر اہلکار شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سندھ پولیس نے تھانے جانے کی دھمکی دیکر قومی کرکٹرز سے رشوت بٹور لی

ایس ایس پی نے غفلت برتنے پر ایس ایچ او سکرنڈ عبدالمجید کو معطل کر دیا، حیدر رضا نے کہا کہ یہ پولیس کی سخت غفلت ہے جس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

حیدر رضا نے کہا کہ پولیس وردی میں ملبوس ایسے افسروں و اہلکاروں کو محکمہ پولیس کو بدنام کرنے کا حق نہیں ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں