کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات، نوجوان جاں بحق، خاتون سمیت 3 افراد زخمی

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران ایک شخص جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 3 زخمی ہو گئے ہیں۔

فائرنگ کا پہلا واقعہ کراچی کے علاقے کورنگی نمبر ڈھائی چنیوٹ ہسپتال کے قریب پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے نوجوان کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا، ریسکیو ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا، مقتول کی شناخت 28 سالہ عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

ادھر رضویہ کے علاقے میں ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے 55 سالہ شہناز بی بی کو زخمی کر دیا، شفیق موڑ کے قریب بھی نامعلوم افراد نے عبدالواسع نامی شخص کو گولیاں مار دیں، اس کے علاوہ نارتھ ناظم آباد میں 50 سالہ راجہ شفقت نامی شخص کو فائرنگ سے زخمی کر دیا گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں