ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر گولیاں چل گئیں، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

جہانیاں: (دنیا نیوز) ٹریکٹر کو راستہ نہ دینے پر فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ نواحی گاؤں 107 دس آر میں پیش آیا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جا رہا ہے، ڈی ایس پی ملک اعجاز مسوان نے کہا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں