اےاین ایف کی کارروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، 16ملزمان گرفتار

کراچی:(دنیانیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس ( اےاین ایف ) نے 13 کارروائیوں کےدوران 142 کلوگرام منشیات برآمدکرلی جبکہ 16ملزمان گرفتارکیے گئے ہیں ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیاں اسلام آباد، لاہور، سرگودھا، قصور، فیصل آباد،مظفرگڑھ، راولپنڈی، گوجرانوالہ میں کی گئیں۔

ترجمان کاکہنا ہے کہ کارروائیوں میں 11کلو364  گرام آئس،12 کلو842  گرام ہیروئن برآمد ہوئی، جبکہ 1 کلو کوکین،100 عدد نشہ آورگولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق کارروائیوں میں 103 کلو200 گرام چرس،13 کلو 200گرام افیون بھی برآمد کی گئی ہے ۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کےخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کےتحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں