کراچی: موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزم فرار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں موٹر سائیکل سوار ملزموں نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

فائرنگ کا واقعہ کراچی کے علاقے سکھن بھینس کالونی کے قریب پیش آیا، جہاں 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزموں نے ایک شخص کو گھر کے باہر گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ موقع پر دم توڑ گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شکار پور کا رہنے والا تھا، ابتدائی تفتیش سے قتل ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، لاش قبضے میں لے کر ہسپتال منتقل کر دی، مقدمہ درج کر کے ملزموں کی تلاش شروع کر دی گئی۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں