کراچی: پولیس کی کارروائیاں، اغواء کی وارداتوں میں ملوث 2 اہلکاروں سمیت 6 ملزمان گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) شہر قائد کراچی میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس کی جانب سے پہلی کارروائی اغوا کاروں کی موجودگی کی اطلاع پر کراچی کے علاقے ملیر میں کی گئی، اس دوران 2 پولیس اہلکاروں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لیا گیا، ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والی کار، اسلحہ اور نقد رقم برآمد کر لی گئی۔

دوسری کارروائی بلدیہ میں کی گئی جہاں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کرنے پر 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا، ملزمان کی گولیاں لگنے سے 2 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کے بعد دولہا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں