کراچی: فائرنگ سے 3 افراد زخمی، مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم گرفتار

کراچی: (دنیا نیوز) روشنیوں کے شہر کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی جبکہ مبینہ مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بنارس پل پر نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دانش امین نامی شخص زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، پولیس نے قانونی کارروائی شروع کر دی۔

ادھر کراچی کے علاقے پاک کالونی میں جھگڑے کے دوران فائرنگ کر کے دو افراد کو زخمی کر دیا جن کی شناخت نعمان اور غفور کے ناموں سے ہوئی، پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے سپر مارکیٹ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم کو زخمی حالت میں حراست میں لے لیا گیا، ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کو تھانے منتقل کر دیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں